ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

مرکزی کابینہ نے دی عام بجٹ پیش کرنے کی منظوری

نئی دہلی:  مرکزی کابینہ نے منگل کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کے لئے پارلیمنٹ میں پہلا عام بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

عام بجٹ 2024-25 کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں بجٹ پیش کریں گی۔اس سے قبل محترمہ سیتا رمن نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img