سری نگر :جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند

سری نگر :جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مہاڑ اور گنگرو مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مکمل بحالی تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘قومی شاہراہ پر مہاڑ، موم پسی اور کشتواڑی پتھر پر بحالی کا کام جاری ہے’۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ قومی شاہراہ مکمل بحال ہونے تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بھی تازہ برف باری کے باعث بند ہے جبکہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 30 اپریل تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.