کوکرناگ میں کوٹھہ گرنے سے خاتون لقمہ اجل

کوکرناگ میں کوٹھہ گرنے سے خاتون لقمہ اجل

سری نگر:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے تکیہ ماگام کوکر ناگ علاقے میں جمعے کے روز زمین دھنس جانے سے کوٹھہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کوکر ناگ کے تکیہ ماگام گاوں میں اراضی کھسکنے سے ایک کوٹھہ زمین بوس ہو گیا اور خاتون جو اس کوٹھہ میں موجود تھی ملبے کے نیچے دب گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے پھنسی خاتون کو باہر نکال کر ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفیہ کی شناخت سلیمہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔
علاقے میں ارضی دھنس جانے کی وجہ سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہوا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.