زوجیلا سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

زوجیلا سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی
سری نگر:سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق زوجیلا شاہراہ پر پانی نالہ کے نزدیک جمعے کی دوپہر ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پانچ میں سے تین کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.