سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال
سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ پر کشتواڑی پتھر میں مٹی کے تودے گر آنے اور دیگر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے پیر کی دوپہر کو ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے منگل کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے اور پہلے ناشری اور بانہال کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ تازہ برف باری کے باعث بند ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روڈ پر پیر کی گلی سمیت کئی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی جس کے پیش نظر اس کو ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔

وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.