لاپتہ شہری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

لاپتہ شہری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں دریائے جہلم سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح شالہ ٹینگ کے نزدیک دریائے جہلم میں چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کوتحویل میں لے کر اس کی شناخت فیاض احمد خان ولد محمد شفیع خان ساکن خانقاہ معلی سری نگر کے بطور کی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 8اپریل کو لاپتہ ہوئے فیاض احمد خان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.