ریپو ریٹ مسلسل ساتویں مرتبہ 6.5 فیصد پر برقرار

ریپو ریٹ مسلسل ساتویں مرتبہ 6.5 فیصد پر برقرار

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے اقتصادی سرگرمیوں میں جاری تیزی کا حوالہ دیتے ہوئے اور افراط زر پر گہری نظر رکھتے ہوئے مسلسل ساتویں بار پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے شرح سود میں کمی کی امید لگائے عام لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

مئی 2022 سے 250 بیسس پوائنٹس تک مسلسل چھ بار شرح میں اضافے کے بعد گزشتہ سال اپریل میں شرح اضافہ سائیکل کو روک دیاگیا تھا اور یہ اب بھی اسی سطح پر ہے۔

آربی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کورواں مالی سال کی پہلی دو ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مانیٹری پالیسی کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے پیش نظر ریپو ریٹ کے ساتھ ہی تمام اہم پالیسی شرحیں برقرار ہیں اورایڈجسٹمنٹ کا موقف واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد فی الحال پالیسی ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ریپو ریٹ 6.5 فیصد، اسٹینڈرڈ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (ایس ڈی ایف آر) 6.25 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (ایم ایس ایف آر) 6.75 فیصد، بینک ریٹ 6.75 فیصد، فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کیش ریزرو ریشو 4.50 فیصد، قانونی لیکویڈیٹی ریشو 18 فیصد پر برقرارہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.