جموں وکشمیر: پونچھ میں فوج اور پولیس کی سیکورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ

جموں وکشمیر: پونچھ میں فوج اور پولیس کی سیکورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اعلیٰ افسروں نے ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ نائٹ کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچ دیوا اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے پونچھ میں ایک مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران ہموار اور ہم آہنگ آپریشنز اور خطے میں امن و سلامتی کو بر قرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ موجودہ صورتحال اور آنے والے ایونٹس کے پیش نظر منعقد کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.