عمرعبداللہ لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بی جے پی

عمرعبداللہ لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بی جے پی

جموں:بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گھپتا نے ہفتے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو فوج کے خلاف بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ فوج لوگوں کو یونیفارم سیول کوڈ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا چاہتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گھپتا نے کہاکہ فوج کو یکساں سیول کوڈ کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ مذہب کے نام پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کویندر گھپتا نے کہاکہ یہ سب کو معلوم ہوا ہے کہ فوج نے کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر ہمیشہ کام کیا ہے۔
ان کے مطابق سال 2014میں تباہ کن سیلاب کے دوران فوج نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کرلوگوں کی جان بچائی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمر عبداللہ کو فوج کے خلاف بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے ۔
کویندر گھپتا نے کہاکہ فوج کی جانب سے یکساں سیول کوڈ پر ایک سمینار منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا تاکہ عام لوگوں کو اس قانون کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکے تاہم نیشنل کانفرنس نے اس پر بھی سیاست کی۔
بتادیں کہ فوج کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں لیگل جانکاری کے موضوع پر26 مارچ کو ایک سمینار منعقد ہونے والا تھا تاہم نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی جانب سے اس پر اعتراض جتانے کے بعد اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.