کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ، گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ، گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
سری نگر:وادی کشمیر میں برف و باراں کے مختصر مرحلے کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے اور اس دوران سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 سے 26 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 27 مارچ کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ جگہوں پر ہلکے درجے کا برف و باراں متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 28 سے 31 مارچ تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.