سری نگر میں آتشزدگی، ایک پلاسٹک فیکٹری، 3 لکڑی کے کارخانوں کو نقصان

سری نگر میں آتشزدگی، ایک پلاسٹک فیکٹری، 3 لکڑی کے کارخانوں کو نقصان

سری نگر: سری نگر کے مضافات میں واقع ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعہ کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں ایک پلاسٹک فرنیچر یونٹ اور تین لکڑی کے کارخانوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعہ کی علی الصبح قریب پانچ بجے ہائی ٹیک فرنیچر نامی ایک پلاسٹ فرنیچر یونٹ اور وائز انٹر پرائزز نامی تین لکڑی کے کارخانوں میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمے کی 12 گاڑیاں اور نفری جائے واردات پر پہنچی اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ آگ سے مذکورہ کارخانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی محکمے کی دو گاڑیاں جائے موقع پر ہی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.