کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں جمعرات کے روز ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع بھنڈار کوٹ کے مقام پر سیوفٹ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک ہی کنبے کے چار افراد کو مردہ قرار دیا ہے۔
دریں اثنا ضلعی ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دونیش یادو نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جمعرات تین بجے کے قریب بھنڈار کوٹ کے نزدیک ایک سیوفٹ گاڑی جس میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سوار تھے کو حادثہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک بچے کی حالت مستحکم ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زخمی بچے کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حادثہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.