ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں بھارت 132 ویں نمبر پر:رپورٹ

ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں بھارت 132 ویں نمبر پر:رپورٹ

مانیٹرنگ ڈیسک

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں بھارت191 ممالک میں 0.633 پوائنٹس کے ساتھ 132 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ پڑوسی ملک پاکستان 191 ممالک میں 0.544 پوائنٹس کے ساتھ 161 ویں نمبر پر ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  انسانی معیار زندگی اور تعلیمی سطح کے پیمانے کی جانچ کے لیے 30 سال پہلے مرتب کیے گئے ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کے تحت بھارت 132ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ یہ انڈیکس تین الگ الگ کیٹیگریز کے انڈیکس پر مشتمل ہے جس میں صحت، تعلیم اور آمدنی کا پیمانہ شامل ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا 0.782 پوائنٹس کے ساتھ 73 ویں نمبر پر سب سے اوپر ہے، بنگلہ دیش 0.661 پوائنٹس کے ساتھ 129 ویں نمبر پر ہے اور بھارت 0.633 پوائنٹس کے ساتھ 132 ویں نمبر پر ہے، نیپال 143 ویں نمبر پر ہے، جبکہ افغانستان خطے میں سب سے نچلی پوزیشن پر ہے، 0.478 پوائنٹس کے ساتھ 180 ویں نمبر پر ہے۔

The 2023/24 Human Development Report will be launched on 13 March, 2024 | Human Development Reports

ساؤتھ سوڈان، جو 0.385 پوائنٹس کے ساتھ 191 ویں نمبر پر ہے، فہرست میں آخری نمبر پر ہے، دوسری جانب سوئٹزرلینڈ 0.962 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد ناروے 0.961 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دنیا کووڈ-19 کے بعد ترقی کی سطح پر واپس آگئی ہے لیکن اس بحالی نے امیر اور غریب کے درمیان فرق انتہائی وسیع ہوگیا ہے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے یو این ڈی پی کی قیادت کرنے والے اچم سٹینر نے کہا کہ ’وبائی بیماری اور اس کے نتائج کی وجہ سے انسانی ترقی کی پیشرفت کو لگاتار دو سال پیچھے دھکیل دیا تھا، لیکن اب ہم اس میں بہتری دیکھ رہے ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.