غزہ میں فلسطینیوں کی اموات کی تعداد 31184 ہوئی

غزہ میں فلسطینیوں کی اموات کی تعداد 31184 ہوئی

غزہ: غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,184 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو دی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 72 فلسطینی ہلاک اور 129 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے تنازع کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 31184 اور زخمیوں کی تعداد 72,889 تک پہنچ گئی ہے۔

طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جنوبی غزہ شہر میں کویتی چوراہے پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.