امریکہ: اسکول بس کی ٹرک سے ٹکر، تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک

امریکہ: اسکول بس کی ٹرک سے ٹکر، تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک

شکاگو:  امریکی ریاست الینوئس کی راجدھانی اسپرنگ فیلڈ سے تقریباً 91 کلومیٹر شمال مغرب میں رش وِلے میں ایک ہائی وے پر پیر کو ایک اسکول بس کے سیمی ٹرک سے ٹکرا جانے سے تین بچے اور دو د یگر افراد ہلاک ہو گئے۔

الینوئس اسٹیٹ پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران ایک بیان میں کہا کہ حادثہ صبح 11:30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب یو ایس روٹ 24 پر مشرق کی جانب جارہی ایک اسکول بس ’’نامعلوم وجہ‘‘ کے سبب مغرب کی جانب جانے والی لین میں سینٹر لائن کو عبور کر گئی اور ریت لے جارہے سیمی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اسکول بس میں سوار سبھی چاروں افراد بشمول ڈرائیور اور تین بچوں کے ساتھ سیمی ٹرک کے ڈرائیور کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔اسکول ڈسٹرکٹ نے واقعے کے بعد منگل اور بدھ کو اسکول منسوخ کردیا۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.