سوئٹزرلینڈ میں چھ کوہ پیما میں سے پانچ مردہ پائے گئے

سوئٹزرلینڈ میں چھ کوہ پیما میں سے پانچ مردہ پائے گئے

جنیوا،: ویلیس کے جنوبی سوئس کینٹن میں ہفتے کے آخر میں لاپتہ ہوئے پانچ کراس کنٹری کوہ پیما کی لاشیں ٹیٹے بلینچ پہاڑ کے قریب سے ملی ہیں۔ مقامی پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ویلیس کینٹونل پولیس کے سربراہ کرسچن ورون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چھ اسکائیرز ہفتے کے روز ’’نسبتاً اچھے‘‘ حالات میں اپنے سفر پر روانہ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد حالات تیزی سے بگڑ گئے۔

افسران نے اتوار کی دیر رات تلاش کئے گئے پانچ اسکائیرز کی موت کی وجہ نہیں بتائی، لیکن انہوں نے برفانی طوفان، تیز ہواؤں اور انتہائی درجہ حرارت کا والہ دیتے ہوئے حالات کو ’’تباہ کن‘‘ بتایا۔

ورون نے اس بات زور دیا کہ ترجیح چھٹے آدمی کو تلاش کرنا ہے۔ افسر نے کہا ’’جب تک امید ہے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے، لیکن ہمیں ان حالات کے بارے میں حقیقت پسندانہ ہونا پڑے گا جن سے وہ شخص پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران گزرا ہے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.