رام بن کے اکھرال علاقے میں دلدوز سڑک حادثہ، 4 کی موت 3 زخمی

رام بن کے اکھرال علاقے میں دلدوز سڑک حادثہ، 4 کی موت 3 زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے اکھرال علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن ضلع میں مالی گام سے اکھرال جا رہی ایک ٹا ٹا سومو پھسلن کی وجہ سے سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی بر سر موقع ہی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفین کی شناخت عبد الواحد بالی، عنایت اللہ، محمد ایوب بالی اور ڈرائیو سجاد احمد ساکنان پوگل کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پی ایچ سی اکھرال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.