پونچھ: فوج نے ایل او سی پر ڈورن کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی

پونچھ: فوج نے ایل او سی پر ڈورن کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی

جموں:فوجی جوانوں نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک پاکستانی ڈورن کی طرف سے کی جانے والی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر رستم پوسٹ کے نزدیک ایک پاکستانی ڈورن نے در اندازی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود جوانوں نے 3 سے 4 گولیاں چلا کر اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں سر حد کے پاس گذشتہ برسوں کے دوران ڈرون نظر آنے کے واقعات میں اضافہ درج ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سر حد پار سے ہتھیاراور منشیات سمگل کرنے کے لئے ان ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے حال ہی میں سرحد پر ڈرون دکھائی دینے کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو 3 لاکھ روپیے کے نقدی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.