انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 245 رنز کا ہدف دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 245 رنز کا ہدف دیا

بینونی: گلبرٹ پریٹوریئس کی 76 رنز اور رچرڈ سیلٹسوین کی 64 رنز کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے جنوبی افریقہ نے انڈر 19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں آج یہاں بولومور پارک میں ہندوستانی کپتان ادے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اننگز کے پانچویں اوور میں راج لمبانی نے اسٹیو اسٹاک کو 14 رنز پر ایرولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد لمبانی نے ڈیوڈ ٹائیگر کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔
رچرڈ سیلٹسوانے اور گلبرٹ پریٹوریئس نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کاا سکور 118 تک پہنچا دیا۔ 31 ویں اوور میں مشیر خان نے لوان ڈرے پریٹوریئس کو مروگن ابھیشیک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ انہوں نے 102 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ اولیور وائٹ ہیڈ 40 اوورز میں 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان جوآن جیمز 24 اور ٹریسٹن لوئس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوآن کو لمبانی نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 244 رنز بنائے۔
بھارتی راج لمبانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مشیر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سومی پانڈے اور نمن تیواری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.