ہندوستان نے امریکہ کو 201 رنز سے دی شکست

ہندوستان نے امریکہ کو 201 رنز سے دی شکست

بلوم فونٹین: ارشین کلکرنی کی 108 رنز کی سنچری، مشیر خان کی 73 رنز کی نصف سنچری اور نمن تیواری کے چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو گروپ اے میں اپنے تیسرے اور آخری میچ میں امریکہ کو 201 رنز سے شکست دی۔

327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری امریکی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور اس نے دو رن پر دو وکٹ گنوا دیئے۔

پہلے ہی اوور میں نمن تیواری نے بھاویہ مہتا کو بغیر کھاتہ کھولے واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد راج لمبانی نے پرنو چیٹی پالائم کو دو رنز پر پویلین بھیجا۔ اس کے بعد امریکہ کےوکٹ گرتے رہے۔ اتکرش سریواستو نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ سدھارتھ 18 ر ن پر ، آر ننداکرنی 20 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ امودھ اریپلی 27 رن اور اتیندرا سبرامنیم تین رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ امریکی ٹیم 50 اوورز کھیلنے کے بعد آٹھ وکٹوں پر صرف 125 رنز بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے نمن تیواری نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ راج لمبانی، سومی پانڈے، مروگن ابھیشیک اور پریانشو مولیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آج یہاں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندستان کی اوپننگ جوڑی آدرش سنگھ اور ارشین کلکرنی نے پہلی وکٹ کے لیے 46 رن جوڑے۔ ہندستان کا پہلا وکٹ آدرش سنگھ کی 37 گیندوں میں 25 رن کے طورپر گرا۔ اتیندرا نے انہیں پرتھ پٹیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے مشیر خان اور ارشین کلکرنی کے درمیان بڑی شراکت داری ہوئی۔ مشیر خان نے 56 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ہندستان کی دوسری وکٹ مشیر خان کی صورت میں گری۔ انہوں نے 76 گیندوں میں 73 رن بنائے اور اپنی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رشی رمیش نے انہیں آرین ناڈکرنی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ارشین کلکرنی نے اپنی سنچری 110 گیندوں میں مکمل کی۔ اتیندرا نے انہیں 108 رن پر پارتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

کپتان ادے سہارن 35 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور سچن گھاس 20 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پریانشو مولیا 27 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اراویلی اونیش 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندستان نے مقررہ 50 اووروں میں 326 رن بنائے۔

امریکہ کی جانب سے اتیندرا سبرامنیم نے دو وکٹ حاصل کئے۔ آریہ گرگ، آرین ندکرنی اور رشی رمیش نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.