کوہلی ذاتی وجوہات کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیلیں گے: بی سی سی آئی

کوہلی ذاتی وجوہات کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیلیں گے: بی سی سی آئی

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا کہ وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیلیں گے بی سی سی آئی نے آج یہاں جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا، ’’وراٹ نے اس بارے میں کپتان روہت شرما، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز سے بات کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے، لیکن ذاتی وجوہات کی وجہ سے وہ پہلے دو میچز ٹیسٹ میچز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

کوہلی نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ڈرا ہوئی ٹیسٹ سیریز کھیلا تھا۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کی۔

بی سی سی آئی نے ابھی تک کوہلی کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن دوڑ میں سب سے آگے چیتشور پجارا، رجت پاٹیدار، ابھیمنیو ایشوارن اور سرفراز خان شامل ہیں۔

​پجارا نے آخری بار ہندوستان کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل گزشتہ سال کھیلا تھا۔ اس سال کی رنجی ٹرافی کا آغاز جھارکھنڈ کے خلاف ناقابل شکست ڈبل سنچری کے ساتھ کیا اور اپنے اگلے دو میچوں میں نصف سنچری بنا کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاٹیدار اور سرفراز دونوں نے دورہ انگلینڈ لائنز کے خلاف انڈیا اے کے لیے کھیلا اور متاثر کیا۔ پاٹیدار نے ان کے خلاف دونوں ٹور گیمز اور پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ میں سنچری لگائی، جب کہ سرفراز نے دونوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ابھیمنیو نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کے لیے انڈیا کے ریزرو اوپنر کے طور پر زخمی روتوراج گائیکواڈ کی جگہ لی تھی اور فی الحال انڈیا اے کی کپتانی کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جنوری سے حیدرآباد میں ہوگا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.