منجو رانی اور ساکشی چودھری خواتین کی قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منجو رانی اور ساکشی چودھری خواتین کی قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

گریٹر نوئیڈا: عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی منجو رانی اور دو بار کی نوجوان عالمی چیمپئن ساکشی چودھری پیر کو اپنے اپنے میچ جیت کر خواتین کی قومی باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
آج گریٹر نوئیڈا کے جی بی یو انڈور اسٹیڈیم میں مقابلہ کرتے ہوئے منجو رانی نے گڈی کے خلاف اپنے تجربے اور مہارت کا مظاہرہ کیا اور 48 کلوگرام زمرے میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں منجو رانی کا مقابلہ سنجنا سے ہوگا۔
جبکہ 57 کلوگرام زمرے میں ساکشی چودھری نے 16ویں راؤنڈ میں رفع موحد کو شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ساکشی چودھری کا مقابلہ چنڈی گڑھ کی آرتی مہرا سے ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی 63 کلوگرام کیٹیگری میں ششی چوپڑا نے کوارٹر فائنل میں آرتی دریال کو شکست دی۔ ششی متفقہ فیصلے سے جیت درج کی اور سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سونو سے ہوگا۔
دریں اثنا، ایشیائی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی انکوشیتا بورو نے 66 کلوگرام کے زمرے میں ونلہاریاتپوئی کے خلاف 5-0 کے متفقہ فیصلے سے باؤٹ جیت لیا۔ کوارٹر فائنل میں انکوشیتا بورو کا مقابلہ انجلی توشیر سے ہوگا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.