جگدل پور: چھتیس گڑھ کے رائے پور سے جگدل پور آنے والی ایک مسافر بس میں آگ لگ گئی۔بس پوری طرح جل کر راکھ ہو گئی جس میں دو مسافر جھلس گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات دیر گئے کیشکل نیشنل ہائی وے 30 پر کونڈاگاؤں کے قریب چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی۔مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگا دی۔ اس واقعہ میں دو مرد اور ایک خاتون آگ کی لپیٹ میں آگئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بس سے باہر نکالا۔
یواین آئی





