سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے۔
دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی اتوار کی شام چار روز بعد ٹریفک بحال کیا گیا۔وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔