ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 11 مہینوں کے دوران452 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 11 مہینوں کے دوران452 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 11 مہینوں کے دوران 260 مقدمے درج کرکے 452 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔گرفتار شدگان میں 382 کو این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 70 کو پی آئی ٹی/ این ڈی پی ایس/ پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں مختلف کارروائیوں کے دوران سال رواں کے ماہ نومبر کے آخر تک منشیات فروشوں کے خلاف 260 مقدمے درج کئے۔انہوں نے کہا: ‘اس دوران 452 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 382 کو این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 70 کو پی آئی ٹی/ این ڈی پی ایس/ پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے’۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک 7 ایسے مقدمے درج کئے گئے جن کے تحت جائیدادوں کو ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیدادوں میں 3 مکان، 3 گاڑیاں اور 1.2کروڑ روپیے نقد شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نقدی سمیت ان جائیدادوں کی قیمت 2.3 کروڑ روپیے ہے۔
موصوف ترجمان نے ماہ نومبر کے آخر تک ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے نومبر کے آخر تک ضلع کے مختلف علاقوں سے 2.690 کلو برائون شوگر ضبط کیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت3.5 کروڑ روپیے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 7.88 کروڑ روپیے مالیت کا 5.628 کلو ہیرائن،61.88 لاکھ روپیے مالیت کا 12.377 کلو چرس،1.33 کروڑ روپیے مالیت کا 2.05.792 کلو خشخاش بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ منشیات بشمول گاڑیاں اور نقدی کی کل قیمت 14 کروڑ، 45 لاکھ، 88 ہزار روپیے ہیں۔
بارہمولہ پولیس نے لوگوں سے معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری مہم کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.