پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.2 C
Srinagar

سری نگر کے صراف کدل میں آگ کی واردات میں چار منزلہ مسجد کو نقصان

سری نگر: سری نگر کے صراف کدل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک چار منزلہ مسجد کو نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے صراف کدل علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب ڈیڑھ بجے ایک چار منزلہ مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد آٹھ فائرٹنڈرس جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے تاہم اس دوران مسجد کے بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img