موصوف ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں بتایا کہ سری نگر میں 27 نومبر تک دھند چھائی رہنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کچھ علاقوں میں گہری دھند چھائی رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا: ‘بچے اور بزرگ جن کو اس دھند میں باہر نکلنا پڑتا ہے، کو چاہئے کہ وہ بنا بر احتیاط ماسک لگا کر باہر نکلیں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ گاڑیاں چلاتے وقت احتیاط برتیں کیونکہ صبح اور شام کے وقت روشنی کم ہوتی ہے۔
مختار احمد نے کہا کہ وادی میں آنے والے دنوں میں سردی میں اضافہ درج ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں فی الوقت درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔