ورلڈ کپ فائنل :آسٹریلیا کو 72 بالز میں27 رنز درکار

ورلڈ کپ فائنل :آسٹریلیا کو 72 بالز میں27 رنز درکار

آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے 241 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا اور صرف 47 رنز پر  تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم ٹریوس ہیڈ اور مارنوس لبوشین ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو میچ میں واپس لے آئے۔ ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا نے 37 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنالیے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ اور مارنوس لبوشین کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی اننگز کی شروعات ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے کی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

41 کے مجموعی اسکور پر کینگروز کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ 47 کے مجموعی اسکور پر اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بناسکی اور اس کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز رنز کے ڈھیر لگانے کی روایت کو برقرار نہ رکھ سکے۔

ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے 47 جبکہ ویرات کوہلی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول نے 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ایر 4، رویندرا جڈیجا 9، محمد شامی 6، جسپریت بمراہ ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو جب کہ ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں، کوشش کریں میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

Leave a Reply

Your email address will not be published.