بتادیں کہ سری نگر – جموں قو می شاہراہ کو جمعہ کے روز رام بن علاقے میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک پولیس حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے تاہم دلواس اور ناشری پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کے چلنے کی رفتار سست ہے۔
انہوں نے لوگوں سے لین ڈسپلین کے مطابق چلنے کی تاکید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دیا گیا تاہم مغل روڈ ہنوز بند ہے۔
وادی کشمیر کے بعض پہاڑی علاقوں میں جمعہ کے روز برف باری کے باعث کچھ سڑکیں بند ہوئی تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ ہونے کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ قلت ہی نہیں بلکہ مہنگائی آسمان چھونے لگتی ہے۔