کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹنٹ ہلاک:پولیس

کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹنٹ ہلاک:پولیس
سری نگر: سیکورٹی فوروسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج اور پولیس نے گذشتہ روز شروع ہونے والے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ کے کیرن سیکٹر کے جما گنڈ علاقے میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس دوران ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

بتادیں کہ گذشتہ ہفتے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 ملی ٹنٹوں کو مارا گیا تھا۔

اس واقعے کے ایک روز بعد فوج نے بتایا کہ کپوارہ میں ایل او سی پر گزشتہ 8 ماہ کے دوران 10 مختلف در اندای کی کوششوں کے دوران 27 ملی ٹنٹوں کو مارا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.