جمعرات, جون ۵, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

منوج سنہا کا دسہرے کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دسہرے کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار سب لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا آغاز کرے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘وجے دشمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں دعا کی کہ یہ تہوار سب لوگوں کی خوشی و خوشحالی اور فلاح و بہبودی کا آغاز کرے۔

بتادیں کہ آج ملک بھر میں وجے دشمی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار راون پر بھگوان رام کی فتح کی یاد منانے کے لئے منایا جاتا ہے جو بدی پر نیکی کی فتح کی ایک علامت ہے۔

وجے دشمی کو دسہرا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ہندو دھرم کا ایک بڑا تہوار ہے جس کو ہر سال نوراتری کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img