ریاسی میں منی بس کو حادثہ، زائد از ایک درجن مسافر زخمی

ریاسی میں منی بس کو حادثہ، زائد از ایک درجن مسافر زخمی

جموں:ریاسی میں منی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ریاسی میں پیر کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار متعدد مسافرزخمی ہوئے۔

معلو م ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ گاڑی میں کل ملا کر 22یاتری سوار تھے جو کٹرا سے شیو کھوری مندر کی طرف جارہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت ہسپتال میں مستحکم ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.