جموں وکشمیر پولیس لوگوں کے دل و دماغ سے ڈر کم کرنے کے لئے کوشاں: سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی

جموں وکشمیر پولیس لوگوں کے دل و دماغ سے ڈر کم کرنے کے لئے کوشاں: سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل (سی آئی ڈی) آر آر سیوان کا کہنا ہے کہ پولیس عام لوگوں کے دل و دماغ سے خوف وڈر کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے لئے اور عوام کے ساتھ ایک منظم دشمن کے خلاف بر سر پیکار ہے۔
موصوف سپیشل ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے منعقدہ بڑے میگا میرا تھن کے موقعہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس ایک ایسی فورس ہے جو ایک ایسے منظم دشمن جو باہر سے طاقت بٹورتا ہے اور اندرونی طور پر مضبوط ہونے کی کوشش کرتا ہے،کے خلاف عوام کے لئے اور عوام کے ساتھ لڑ رہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کچھ لوگ، جو تشدد کو فروغ دیتے ہیں، کے خلاف لڑنے کے لئے خاص بہادری کا ہونا ضروری ہے جس سے جموں وکشمیر پولیس سرشار ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم یہ جنگ خاموشی سے دور گائوں میں رہنے والے ایک شخص، چھوٹے سرکاری ملازم، صحافی، وکیل، خطیب کے لئے لڑ رہے ہیں’۔
مسٹر سیوان نے کہا کہ گاندھی جی نے ہمیشہ عدم تشدد کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں امن پسند لوگوں اور ان لوگوں جن کا مقصد تشدد ہے، کے درمیان فرق کرنا ہوگا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘لہذا ہماری جنگ ان لوگوں کے خلاف ہے جو تشدد کو فروغ دے رہے ہیں ہماری جنگ عام لوگوں کے لئے ہے اور ہماری کوشش لوگوں کےدل و دماغ سے ڈر کو کم کرنا ہے’۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.