ویتنام میں بس حادثے میں چار چینی سیاحوں کی موت

ویتنام میں بس حادثے میں چار چینی سیاحوں کی موت

ہنوئی، 19 جولائی : ویتنام کے وسطی صوبہ خانہووا میں منگل کے روز 21 چینی سیاحوں لے جانے والی بس الٹنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
چین کے قونصلیٹ جنرل نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔ حادثے کے وقت سیاحوں کی بس صوبہ لام ڈونگ کے دا لاٹ شہر سے صوبہ خانہووا کے ناہا ٹرانگ شہر جا رہی تھی۔ راستے میں یہ خانہووا میں خانلی پہاڑی درہ سے نیچے الٹ گئی۔
شدید زخمیوں کو صوبائی جنرل ہسپتال لے جایا گیا۔ ساتھ ہی، معمولی زخمیوں کا قریبی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
چینی شہریوں کو لے جانے والی بس کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی چین کے قونصلیٹ جنرل نے ہنگامی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا اور راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے خانہووا کے خارجہ امور اور عوامی تحفظ کے محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.