شری امرناتھ یاترا: قریب 5 ہزار یاتریوں کا ایک اور جھتا جموں سے روانہ

شری امرناتھ یاترا: قریب 5 ہزار یاتریوں کا ایک اور جھتا جموں سے روانہ

جموں، 19 جولائی : شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کے لئے روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح بم بم بولے نعروں اور برستی بارش کے بیچ 4 ہزار 9 سو 20 یاتری بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 188 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام کے لئے 107 گاڑیوں میں 2 ہزار 5 سو 66 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1974 مرد، 496 خواتین، 11 بچے، 81 سادھو اور 4 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کمیپ کے لئے 81 گاڑیوں میں 2 ہزار 3 سو 54 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1381 مرد، 955 خواتین اور 18 بچے شامل تھے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والے اس یاترا کے دوران اب تک زائد از دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔

62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.