شری امرناتھ یاترا:6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 16 واں جھتا جموں بیس کیمپ سے روانہ

شری امرناتھ یاترا:6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 16 واں جھتا جموں بیس کیمپ سے روانہ

جموں، 18 جولائی : جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح بم بم بولے نعروں اور برستی بارش کے بیچ یاتریوں کا ایک اور جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح 6 ہزار 2 سو 25 یاتریوں پر مشتمل 16 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ جھتا 217 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 7 سو 14 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2790 مرد، 793 خواتین، 18 بچے، 101 سادھو اور 12 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کیمپ کے لئے 2 ہزار 5 سو 11 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1545 مرد، 955 خواتین، 7 بچے اور 4 سادھو شامل تھے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 2 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.