ریاسی میں آتشزدگی، 5 دکان خاکستر

ریاسی میں آتشزدگی، 5 دکان خاکستر

جموں، 14 جولائی : جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 5 دکان خاکستر ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے مہور علاقے کے مین مارکیٹ میں آگ کی ایک واردات میں 5 دکان خاکتسر ہوگئے جن میں سے 3 دکان مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس، مقامی لوگوں اور فوج کی 58 آر آر نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیے کی مالیت کا ساز و سامان تباہ ہوگیا۔

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.