شری امرناتھ یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں پر مشتمل 12 واں جھتا جموں سے روانہ

شری امرناتھ یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں پر مشتمل 12 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں، 14 جولائی : شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح ایک اور جھتا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 7 ہزار 2 سو 45 یاتریوں پر مشتمل بارہواں جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جھتا 327 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 101 گاڑیوں میں 3 ہزار 1 سو 44 یاتری روانہ ہوگئے جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 226 گاڑیوں میں 4 ہزار 1 سو 1 یاتری روانہ ہوگئے۔
یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
حکام نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے دونوں راستوں پر ہیلی کاپٹر سروس بھی دستیاب رکھی ہے۔
یاتریوں کے صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنک فوڈ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور راستے میں ہی لنگروں کا بھر پور انتظام کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر انتطامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے امسال بھی یاترا کے لئے فقید المثال انتطامات کئے ہیں۔
دریں اثنا ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں میں یاترا کے تئیں انتہائی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
یاتری حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی خوش اور مطمئن ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.