جنوبی کوریا کےشہر ڈائے گو کے اسپتال میں آتشزدگی، 200 مریضوں کوبحفاظت نکالا گیا

جنوبی کوریا کےشہر ڈائے گو کے اسپتال میں آتشزدگی، 200 مریضوں کوبحفاظت نکالا گیا

سیول، 13 جولائی : جمعرات کی علی الصبح جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو کے ایک صوبائی اسپتال میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد تقریباً 200 مریضوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے فائر حکام کے حوالے سے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ڈائے گو میں واقع ایک اسپتال کے پارکنگ ٹاور میں لگی تھی جہاں تقریباً 170 فائربریگیڈ کے عملے اور 65 فائر انجن گاڑیوں نے دو گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

حکام نے بتایا کہ اسپتال سے نکالے گئے مریضوں میں سے ایک 70 سالہ خاتون نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے باعث اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ پولیس اور فائر بریگیڈحکام آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگا رہے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.