پونچھ میں دوشیزہ کی لاش برآمد

پونچھ میں دوشیزہ کی لاش برآمد

مانکوٹ پونچھ میں دریا میں ڈوب کر لڑکی از جان

جموں،12جولائی:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مانکوٹ علاقے میں 20سالہ دوشیزہ کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق مانکوٹ پونچھ میں بدھ کے روز چند مقامی افراد نے دوشیزہ کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت مناز کوثر کے بطور کی۔ادھر جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویڑن کے ساگرہ علاقے میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ غرقآب ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق مینڈھر سب ڈویڑن کے ساگرہ علاقے میں مہناز بی دختر رفیق بدھوار بعد دوپہر دریا میں ڈوب گئی۔معلو ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے بچاو کارروائی شروع کی اور کئی گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد دوشیزہ کی لاش باز یاب کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.