منگل, ستمبر 1, 2026
24.5 C
Srinagar

وزیر اعظم نریندر مودی رائے پور پہنچے

رائے پور، 7 جولائی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے چھتیس گڑھ کے دورے پر یہاں پہنچ گئے ہیں۔ مسٹر مودی کچھ سرکاری پروگراموں میں حصہ لینے کے ساتھ ہی راجدھانی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرکے سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم شروع کریں گے۔

مسٹر مودی صبح تقریباً 10.20 بجے رائے پور ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ان کا استقبال کیا اور وہاں سے مسٹر مودی ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سائنس کالج گراؤنڈ کے لیے روانہ ہوئے۔ہیلی پیڈ پر چھتیس گڑھ کے گورنر ن ہری چندن اور وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ان کا استقبال کیا۔

مسٹر مودی سب سے پہلے مرکزی حکومت کے کچھ محکموں کی طرف سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں وہ نیشنل ہائی وے کے پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس کے بعد وہ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔مسٹر مودی وہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پھر گورکھپور سے واپس ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔

مسٹر مودی تقریباً چار سال بعد چھتیس گڑھ آئے ہیں، آخری بار انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے سلسلے میں 2019 میں ریاست کا دورہ کیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img