میکسیکو میں امریکہ سے آنے والی بس الٹی، 8 لوگوں کی موت

میکسیکو میں امریکہ سے آنے والی بس الٹی، 8 لوگوں کی موت

میکسیکو سٹی، 4 جولائی : وسطی میکسیکو میں زکاٹیکاس-سالٹیلو ہائی وے پر پیر کے روز امریکہ سے آنے والی ایک مسافر بس الٹ جانے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔
نیشنل سول پروٹیکشن کوآرڈینیشن نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6.30 بجے کے قریب زکاٹیکاس کے کانسپسیان شہر کے راکمونٹس ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بس میں امریکہ میں مقیم میکسیکو کے شہری موسم گرما کی تعطیلات میں اپنے آبائی شہروں زکاٹیکاس اور اگواسکالینٹس کے لیے سفر کررہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بارش کے بعد گیلی سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آیا اور بس ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ حادثے کے بعد پیرا میڈیکل کے عملہ نے زخمیوں کا علاج کیا اور شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.