مسک نے ٹویٹر پر پوسٹ پڑھنے کی حد کا نیا اپ ڈیٹ پیش کیا

مسک نے ٹویٹر پر پوسٹ پڑھنے کی حد کا نیا اپ ڈیٹ پیش کیا

واشنگٹن، 2 جولائی : ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے صارفین کی جانب سے روزانہ پڑھے جانے والے ٹویٹس کی تعداد کو اپڈیٹ کرکے 10 ہزار کر دیا ہے۔

مسٹر مسک نے ہفتہ کو کہا کہ "اے آئی کرنے والی تقریباً ہرکمپنی "بڑی مقدار میں ڈیٹا” کو اسکریپ کر رہی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "ڈیٹا اسکریپنگ اور سسٹم میں ہیرا پھیری کی انتہائی سطح سے نمٹنے کے لیے، ہم نے درج ذیل عارضی حدود کو نافذ کیا ہے۔ تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 6000 پوسٹس پڑھنے تک محدود ہیں۔ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 600 پوسٹس تک محدود ہیں۔ نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 300 تک محدود ہیں۔”

بعد میں دن میں مسٹر مسک نے کہا کہ یہ حد جلد ہی تصدیق شدہ صارفین کے لیے روزانہ 8000 پوسٹس، غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے 800 اور نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے 400 تک بڑھ جائے گی۔ تقریباً تین گھنٹے بعد مسک نے ٹویٹ کیا کہ یہ تعداد "اب 10,000، 1,000 اور 500 ہیں۔”

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے سسٹم میں رجسٹر کیے بغیر پوسٹس دیکھنے کی سہولت بھی منسوخ کردی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.