ڈوڈہ: سڑک حادثے میں نوجوان از جان چار دیگر زخمی

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں نوجوان از جان چار دیگر زخمی

جموں27جون: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ بدرواہ شاہراہ پر بھالہ کے مقام پر درمیان شب سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان از جان جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق بدرواہ شاہراہ پر بھالہ کے مقام پر درمیانی شب ایکو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے جاوید احمد بٹ نامی نوجوان کو مردہ قرار دیا۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.