جموں وکشمیر: بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع رام بن میں اسکول بند

جموں وکشمیر: بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع رام بن میں اسکول بند

جموں، 26 جون: بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع انتطامیہ رام بن نے دسویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو پیر کے روز بند رکھنے کے احکامات جاری گئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت اسلام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بھاری بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پیش نظر ضلع میں دسویں جماعت تک کے تمام اسکول 26 جون یعنی پیر کو بند رہیں گے۔
تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملے کو اپنے اپنے اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ادھر چیف ایجوکیشن افسر ڈوڈہ نے بھی آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے تاہم تدریسی عملے کو اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ندی نالوں میں سیلابی ریلے اور کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آنے کا بھی امکان ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.