ایران میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک

ایران میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک
تہران، 24 جون :ایران کے البرز صوبے میں گزشتہ 11 دنوں میں آلودہ شراب پینے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنانے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ایجنسی نے البرز صوبے کے چیف جسٹس حسین فاضلی کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ زہریلی شراب سےتقریباً 191 افراد متاثر ہیں جنہیں مختلف استپال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صوبائی پولیس نے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو گزشتہ دو دنوں میں پکڑے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میتھانول میں پانی اور دیگر چیزیں ملا کر زہریلی شراب کی تیاری یا تقسیم میں ملوث تھے۔
ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ البرز میں ایشٹے ہارڈ کاؤنٹی میں ہیئر اسپرے پروڈکشن فیکٹری کے مالک کو غیرقانونی طور پر صنعتی درجے کی الکحل فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تھا، جس کا استعمال زہریلی شراب کو تیار کرنے میں کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ البرز میں گزشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے 12 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.