رام بن سڑک حادثے میں شوپیاں کا نوجوان از جان، دوسرا زخمی

رام بن سڑک حادثے میں شوپیاں کا نوجوان از جان، دوسرا زخمی

جموں، 22 جون : جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک ایک ٹرک لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت آصف بشیر ولد بشیر احمد وانی ساکن نوگام شوپیاں جبکہ زخمی کی شناخت معراج احمد ولد عبدالرحمان ساکن شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.