سانبہ میں سڑک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 19 زخمی

سانبہ میں سڑک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 19 زخمی
جموں، 20 جون : جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے سموترا چھنی علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سموترا چھنی علاقے میں منگل کی صبح ایک بس سڑک سے لڑھک کر ایک نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں مزدور اور ان کے اہلخانہ شامل ہیں اور یہ سب مزدور کشمیر میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے کے لئے جا رہے تھے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.