کولگام میں 30 طلبا اچانک بیمار، ہسپتال میں بھرتی

کولگام میں 30 طلبا اچانک بیمار، ہسپتال میں بھرتی

کولگام،16جون: جنوبی ضلع کولگام کے ایک اسکول میں زیر تعلیم طلبا اچانک بیمار پڑ گئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق وائرل انفکیشن کی وجہ سے تیس طلبا بیمار پڑ گئے۔اطلاعات کے مطابق کولگام کے اکلویا ماڈل اسکول اہر بل میں زیر تعلیم 30 طلبا اچانک بیمار پڑ گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسکول میں کچھ طلبا بیمار تھے اورا ن کے رابطے میں دوسرے بھی آئے ۔

انہوں نے کہاکہ وائرل انفکیشن کی وجہ سے طلبا بیمار ہوئے ہیں اور انہیں علاج ومعالجہ کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ان کے مطابق جن طلبا میں وائرل انفکیشن پایا گیا انہیں فی الحال الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سبھی کی حالت مستحکم ہے ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.