سری نگر میں سڑک حادثہ، بانہال کا شہری از جان

سری نگر میں سڑک حادثہ، بانہال کا شہری از جان

سری نگر، 6جون:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوگام علاقے میں منگل کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بانہال سے تعلق رکھنے والے شہری کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نوگام ریلوے کراسنگ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت ایوب نائیک ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.